کوئٹہ، ائیر پورٹ روڈ پر زوردار دھماکہ

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے گاڑی میں بھی آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے پورا علاقہ سیل کرکے دھماکے کے شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہیں جنھیں امدادی ٹیموں نے ایمبیولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا، صورتحال کے پیش نظر سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے