بلوچستان عوامی پارٹی کی ثناء درانی ساتھیوں سمیت پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان
کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر کارکن محترمہ ثناء درانی نے ساتھیوں سمیت پارٹی کی رکنیت سی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ پریس کلب میں خواتین ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس کے دوران پارٹی رکنیت سے استعفی کا اعلان کیا۔ پارٹی صدر و وزیراعلی جام کمال خان اور جنرل سیکرٹری پر پارٹی ڈسپلن اور غیر جمہوری روایات اور فیصلوں کے سنگین الزامات پارٹی کے مرکزی قائدین غیر آئینی فیصلے کررہے ہیں تین سالوں سے کارکن اجلاس کے منتظر ہیں پارٹی کے آرگنائزر خود امیدوار بن کر پارٹی آئین و پالیسی کی دھجیاں اڑھادی گئی پارٹی میں صدر و جنرل سیکرٹری غیر آئینی فیصلوں کی فہرست طویل ہے۔ اربوں روپے وفاق کو واپس کرنا صوبے کے عوام کے استحصال کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خواہش تھی کہ خواتین کی فلاح کیلئے کام کرسکوں لیکن بدقسمتی سے پارٹی لیڈرشپ رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ میرے احتجاج پر پارٹی نے مجھے شوکاز نوٹس دیئے۔ سوشل میڈیا پر مہم جوئی کی گئی۔ پارٹی صدر کو بار بار مسائل سے آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ عوام کے نام پر بنی پارٹی میں خواتین کی عزت ہے نہ جگہ۔ وزیراعلی و صدر بی اے پی جام کمال کا بجٹ بارے غلط بیان کابینہ بیوروکریسی اور اداروں پر براہ راست حملہ ہےگذشتہ دنوں سے تھانے میں موجود اپوزیشن ہنماوں کی موجودگی جمہوری اور قبائلی روایات کی پامالی ہے پارٹی صدر و جنرل سیکرٹری کی موجودگی میں پارٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں میرے خلاف سوشل میڈیا مہم جوئی اور ہر قسم کے پروپیگنڈہ کے ذمہ دار جام کمال خان ہے۔