چاغی، گھریلو تنازعے پر فائرنگ1 شخص جاں بحق 2 زخمی

دالبندین:چاغی کے نواحی علاقے میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور اس کے دو بھائی شدید زخمی ہوگئے .لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پوستی میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازعے پر قریبی رشتہ دار کی فائرنگ سے تین سگے بھائی حاجی داد، عید محمد اور محمد ظاہر زخمی ہوگئے جنہیں پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کرکے طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا تاہم محمد ظاہر نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے. لیویز فورس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے