اپوزیشن مل کر معاملات طے کرے گی، شہبا زشریف
اسلام آباد (گرین گوادرنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے بعد ہی ان پٹ دینے کے حوالے سے دیکھیں گے۔صحافی نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آپ کیا ان پٹ دیں گے؟ شہباز شریف نے جواب دیاکہ بریفنگ کے بعد ہی دیکھیں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ بلاول بھٹونےآپ پر بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونےپر تنقید کی تھی؟ جس کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ میں لاہور میں تھا میرے علم میں نہیں ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مل کر معاملات طے کرے گی۔