اوتھل، ٹر یفک حادثہ میں5 افراد زخمی

اوتھل (گرین گوادرنیوز) اوتھل کے قریب ٹر یفک حادثہ 5افراد شدید زخمی زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل سے 10کلومیٹر دور آہورہ کے مقام پرکوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک تیز رفتارکار کے سامنے اچانک ایک موٹر سائیکل سوار آگیا جسکو ٹکرمارتے ہوئے کارالٹ گئی جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار شخص عبدالمجید ولد تاج محمد اورکار میں سوار صحبت ولد محمد موسیٰ لاشاری،زرینہ زوجہ صحبت،کاشف ولد صحبت،ریمابنت صحبت ساکنان دادو(سندھ) شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل لایا گیاجہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو فوری طورپر کراچی منتقل کردیا گیا زخمیوں میں سے دوکی حالت نازک بتائی جاتی ہے پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے