مرحوم عثمان کاکڑ کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، تحقیقات کر کے واقعے سے متعلق تمام حقائق منظر عام پر لائیں گے،میر ضیاء لانگو
کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مرحوم عثمان کاکڑ کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، مرحوم عثمان کاکڑ کی موت سے متعلق ان کے پارٹی اور خاندان نے جو مطالبہ کیا ہے اس کے عین مطابق تحقیقات کر کے واقعے سے متعلق تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں ہم ان کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں صوبائی حکومت نے روز اول سے مرحوم کے لواحقین سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کا وعدہ کیا تھا جو کہ بلوچستان حکومت نے ہر طرح سے پورا کیا ہے۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ لواحقین کے پاس ان کے بقول واقعہ سے متعلق جو بھی ثبوت موجود ہیں وہ تحقیقاتی جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کریں تاکہ واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔