پانچ سال پورے کروں گا کسی کی خواہش پر نہیں گھر جاؤں گا،مراد علی شاہ

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ منظور ہونے پر ایوزیشن کا طوفان بدتمیزی سمجھ سے باہر ہے، حزب اختلاف نے چھ دن تک کوئی تقریر کی نہ کٹوتی کی تحریک پیش کی، پانچ سال پورے کروں گا، کسی کی خواہش پر نہیں جاؤں گا، حریم شاہ کے اسمبلی میں نہیں میڈیا پر چرچے رہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پیش کرنے کے وقت اپوزیشن نے شور شرابہ کیا، حکومت کی طرف سے تقریروں کے دوران ہنگامہ آرائی کی گئی، چاہتے ہیں سندھ اسمبلی کی کارروائی چلے،

سپیکر نے اپوزیشن کو بلا کر تقاریر کرنے کا کہا، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے 6 دن تک کوئی تقریر نہیں کی، اپوزیشن سندھ اسمبلی میں ایک بھی کٹوتی کی تحریک نہیں لیکر آئی، بجٹ پر کوئی کٹوتی کی تحریک نہیں آئی اور بجٹ پاس ہوگیا مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سپیکر نے کچھ اراکین اسمبلی کو معطل کیا، اراکین اسمبلی کی ذمہ داری ہے اپنی پارٹی اور حلقے کے عوام کی نمائندگی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور اراکین اسمبلی کا جب تک اعتماد ہے اپنے عہدے پر موجود ہوں، ، اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپہ غیر قانونی تھا، وہ مشیر ہیں اور رکن اسمبلی رہ چکے ہیں، اعجاز جاکھرانی قانونی طریقہ کار استعمال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے