ڈاکٹر عبد الرزاق کی وفات مذہبی طبقے کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، مولانا فضل الرحمان
کراچی (گرین گوادرنیوز) سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر ایک مشفق اور مہربان دوست اور سرپرست سے محروم ہوگیا ہوں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد الرزاق کی وفات دنیا بھر کے مذہبی طبقے کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، دنیا بھر کی عالمی تحریکوں کے ساتھ ان کاگہرا رابطہ اور تعلق تھا
سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر ایک مشفق اور مہربان دوست اور سرپرست سے محروم ہوگیا ہوںانہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد الرزاق کی وفات دنیا بھر کے مذہبی طبقے کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، دنیا بھر کی عالمی تحریکوں کے ساتھ ان کاگہرا رابطہ اور تعلق تھامولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ پاکستان کے مدارس، دینی جماعتوں اور ہم سب کے لئے شجر سایہ دار تھے، میں ذاتی طور پر ایک مشفق اور مہربان دوست اور سرپرست سے محروم ہوگیا۔