قلات، پولیس کی کارروائی اشتہاری ملزم گرفتار

قلات (گرین گوادرنیوز) قلات پولیس کی مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار۔آ ئی جی بلوچستان کے احکامات خصوصی کمپین اشتہاری مفروران کے بارے میں ڈی آئی جی قلات رینج جاوید عالَم اوڈھو کی ہدایت پر ایس پی قلات عبد الروف بڑیچ کی زیر نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی قلات غلام حسین باجوئی ایس ایچ او قلات نزیر احمد عمرانی، آ ئی پی عبد القادر لانگو ودیگر اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے قلات پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم اختر محمد ولد محمد حنیف قوم لانگو سکنہ پس شہر قلات کو گرفتار کرلیا ملزم قلات پولیس کو مقدمہ نمبر 33/2011 بجرم زیر دفعہ 17/3 حرابہ میں مطلوب تھا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے