قلات، لیو یزنے فا ئرنگ کے تبا د لے کے بعد تین افرا د کو گرفتا ر کر لیا، اسلحہ برآمد

قلات (گرین گوادرنیوز) قلات میں لیویز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان کو گرفتار، اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق قلات لیویز نے مخبر خاص کی اطلاع پر ملزمان عبدالواحد وغیرہ اقوام مرداشئی ساکنان بیکار تحصیل و ضلع قلات علاقہ بیکار میں موجود ہونے کے اطلاع پر ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قلات زاہد حمید لانگو، رسالدار علی احمد مینگل، لائن آفیسر لیویز قلات جان محمد لانگو نے لیویز جوانوں کے ہمراہ جب علاقہ بیکار پہنچے تو وہاں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ لیویز کی جوابی فائرنگ سے ملزمان قریبی پہاڑی سلسلے میں مسلح ملزمان فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے تو لیویز فورس کی جوانوں نے حکمت عملی سے تین ملزمان کو قابو کرلیا ملزمان نے اپنے نام حاجی رسول بخش ولد پیر محمد، عبدالواحد ولد رسول بخش، گل حسن ولد رسول بخش بتلائے اور ایک زخمی ملزم کا نام بھاول خان ولد امیدخان قوم مردانشہی معلوم ہوا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے ضرب کلاشنکوف دو میگزین اور متعدد رانڈز برآمد ہوئے جبکہ دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ ہرچار ملزمان مقدمہ فرد نمبر 10/2020 بجرم 149.148.324ت پ لیویز تھانہ قلات میں نامزد اشتہاری ملزمان ہیں زخمی ملزم ابتداعی علاج معالجہ کے بعد DHQہسپتال قلات سے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش لیویز کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے