تضحیک آمیز انداز سے کسی قبائلی سردار کے حیثیت کو جھٹلا نا باعث افسوس عمل ہے، ترجمان سردار کرد ہاوس

دشت (گرین گوادرنیوز) ترجمان سردار کرد ہاوس سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں علاقائی چیف کے متعلق بلوچ روایات اور تاریخ کے منافی بیانات دینے پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے انہوں نیکہا کہ لفاظی جادوگری اور تضحیک آمیز انداز سے کسی قبائلی سردار کے حیثیت کو جھٹلانا باعث افسوس عمل ہے بلوچستان چونکہ مختلف قبائل کا گلدستہ ہیں صلاحیت اور کردار کی بنیاد پر ہر قبیلے کی مختلف حیثیت ہے جس کا تعین قدیم اور جدید تاریخ کرتا ہے مگر نا عاقبت اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئیکچھ لوگ قدیم اور جدید تاریخی حقائق کو مسخ کرنے اور تعین قبائل کی حیثیت کاغیر روایتی انداز میں تعین کرکے بدنیتی اور نارواداری کا مظاہرہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جس پر بے حد افسوس اور حیرانگی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف لفظ کے معنی سربراہ یا سردار ہے اگر کسی مہربان کو اس لفظ چیف سے کوئی عناد اور بغض ہے تو تمام سربراہان کا جرگہ منعقد کرکے متفقہ فیصلہ کیا جائے کہ آئندہ اس انگریزی لفظ چیف کی بجائے سردار یا سر سرداران لکھا جا ئے تو ہم اس فیصلے کی بھرپور خیر مقدم کرینگے بلکہ مکمل پابندی بھی کرینگے اگر اس طرح کا کوئی فیصلہ قا بل عمل نہیں تو آئندہ کے لیے ہم بھی اس کی آڑ میں اپنی بے توقیری برداشت نہیں کرینگے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سردار کرد اپنے اقوام کرد کے ساتھ ساتھ دیگر قبائل کی بے لوث خدمت کے لیے کوشاں ہے اور جزبے ولگن کی وجہ سے اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گبھرا کر چند لوگ اوچھے ہتکنڈوں پہ اتر آئے ہیں اور بلاجواز مخالفت اور غیر حقیقی تنقید کا سہارہ لے رہے ہیں ان کے لیے ہم دعا گو ہیں کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں فضول خرچ کرنے کی بجائیعوام اور قبائل کی خدمت کے لیے بروئے کار لاہیں تاکہ بلوچستان کا قبائلی ماحول امن و اتحاد برداشت اور رواداری کی پروان چڑئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے