اگر کسی کو حکومت سے کوئی رنج ہے تو اسے حکومت کی بدنامی کا باعث نہ بنائیں، جام کمال

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اپنا کام جانتی ہے اور کر بھی رہی ہے اگر کسی کو حکومت سے کوئی رنج ہے تو اسے حکومت کی بدنامی کا باعث نہ بنائیں معلوم تھا کہ بجٹ سے متعلق بہت سے لوگ کہانیاں بنائیں گے بجٹ پر دلائل، اعداد وشمار کے ساتھ وضاحت دینے کے لئے تیارہوں، بجٹ کو یکجا کر کے کابینہ اور اسمبلی میں پیش کیا جاتا ہے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ پر پیش کیا گیا ٹی وی پر ایک تجزیہ کار کے الفا ظ اور زبان دیکھ کر تعجب ہوا ایسی زبان اور الفاظ صحافت جیسے مقدس پیشے کو زیب نہیں دیتی، یہ بات انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان اور ٹوئٹ میں کہی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک تجزیہ کار کی بات سن کر تعجب ہوا کہ جنہوں نے کہا مجھے صحت، تعلیم سمیت بجٹ کی دیگر معلومات نہیں ہیں اور مجھے استعفیٰ طلب دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ میری لند ن میں کوئی جائیداد نہیں ہے جسکا میں کوئی حساب کتاب دوں لند ن والے شاید کوئی اورلوگ ہیں جن سے میرا کوئی واسطہ نہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے اسمبلی میں اڑھائی گھنٹے کی تقریر کی جس میں حکومت کی تین سالہ کاکردگی بجٹ کے تمام خد و خال، آنے والے وقت کے لئے حکومتی اقدامات، حکمت عملی بیان کئے انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کو بجٹ سے متعلق معلومات نہ ہوں تو وہ اڑھائی گھنٹوں تک 37محکموں سے متعلق تفصیلی بات نہیں کرسکتا بجٹ بنانے میں پانچ ماہ کا وقت لگا اس دوران 40سیکٹرز کا جائزہ لیا اور تجاویز لیں ایک ایک اسکیم پر غور، تجزیہ،افادیت سمیت ہر پہلو پر غور کیا گیا انہوں نے کہا کہ جنوری سے لیکر جون تک جتنے اجلاس کئے انکی تفصیلات سامنے لاؤنگا بجٹ سے متعلق میری پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں ابہام پیدا ہوا سوال کے جواب میں میں نے کہا تھا کہ جس بجٹ کو حکومت یعنی کابینہ میں پیش نہیں کیا گیااس متعلق اپوزیشن کو کیسے معلوم ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہرمحکمے کو اپنے بجٹ کے خدو خال معلوم تھے لیکن بجٹ کی کتاب جسے جامع انداز میں یکجا کر کے کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کیا جاتا اور بعد میں یہی بل اسمبلی میں بھی منظور کیا جاتاہے جب تک یہ بجٹ اور ہر انفرادی گرنٹ کو وزیر خزانہ اسمبلی میں پیش نہیں کرتے اس وقت تک اس کے مجموعی خدوخال معلوم کرنا ناممکن ہے حکومت بلوچستان کے بجٹ کو یکجا کیا جاتا ہے اور کتاب کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر ہر محکمے کو دیکھ کر تجزیہ کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ کو یکجا کرنے کی ذمہ داری محکمہ خزانہ کی ہوتی ہے جو بجٹ کے تمام سیکٹرز اور محکموں کو یکجا کر تا ہے انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کسی نے آدھا گھنٹا پہلے بجٹ دیا صوبائی حکومت نے بجٹ سازی میں طویل مشق کی ہے جسکی کسی بھی محکمے میں جا کر تصدیق کی جاسکتی ہے ہماری حکومت واحد صوبائی حکومت نے جس نے فنانس ایکٹ بنایا ہے ہمیں منفی تاثرات کو تبدیل اور بے بنیاد تجزیے دینے سے گریز کرنا چاہیے ایسے تجزیے جو صرف برائی کی طرف لیکر جارہے ہیں مناسب نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کے بجٹ کے حوالے سے کسی بھی موضوع پر بات کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن کسی بات پر کوئی رنج ہے تو اسے حکومت کے لئے بدنامی کا باعث بنائیں حکومت بلوچستان اپنا کام جانتی اور کر بھی رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مثبت پہلوؤں پر بات کرنی چاہیے ہم سے پوچھیں کہ بجٹ میں ہے کیا میں تفصیلات اور قائل کرنے کو تیار ہوں اگر ایسانہ کرسکوں تو اعتراضات کے حق بجانب ہوں لیکن ایک بیان کو بنیاد بنا کر کہنا کہ بجٹ کسی اور نے بنایا نامناسب عمل ہے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ مطمئن نہیں ہونگے اور کہانیاں بنائیں گے مگر میں ان تمام چیزوں پر حقائق کے ساتھ وضاحت دونگا۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر تجزیہ کار ٹی وی پر آکر ابہام آمیز باتیں کریں گے تو پھر صحافت جیسے مقدس پیشے کا اللہ حافظ ہے جس قسم کی گفتگو کی گئی ایسی گفتگو کوئی دیہاتی رپورٹر بھی نہیں کرتا میری بات کو غلط نہ لیا جائے اور اصلاح کر لیں لوگ تجزیہ کاروں کو روز سنتے ہیں زبان اور لہجے کا ایسا معیار کسی بھی طرح تہذیب یافتہ معاشرے میں استعمال ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے