عثمان لا لا ہمار ے ساتھی تھے وہ بلوچ پشتون کی موثرآوازتھے ، سرداراخترجان مینگل

خضدار (گرین گوادرنیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ لالاعثمان کاکڑکی رحلت سے بلوچستان ایک عظیم سیاسی رہنماسے محروم ہوگیاہے شہید عثمان کاکڑ بلوچستان کی ایک دلیر بااثرجاندارآوازتھے،بلوچستان کی ایک موثرآوازدم توڑگئی،بحیثیت بلوچ قوم وپارٹی شہید کے خاندان،پارٹی اورپشتون قوم کے غم میں برابرکے شریک ہیں شہید کی خلاہمیشہ رہے گی انہوں نے کہاکہ عثمان لالاایک عظیم سیاسی اورہمارے ساتھی تھے وہ بلوچ پشتون کی موثرآوازتھے اپنی ساری زندگی بلوچستان میں آباداقوام کی حقوق کیلئے وقف کی جس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی انہوں نے کہاکہ عثمان لالاکوسیاسی وقومی جہدوجہدپرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں اوردعاگوہ ہیں کہ تعالی ان کوجنت الفردوس میں اعلی وارفع مقام عطافرمائے ان کے لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے