سنگدل باپ نے 4 ماہ کے بیٹے کو دیوار پر دے مارا، بچہ انتقال کرگیا

گوجرانوالہ: سنگدل باپ نے بیوی سے جھگڑے کے دوران اپنے 4 ماہ کے بیٹے کو اٹھا کر دیوار پر دے مارا جس سے بچہ انتقال کرگیا پولیس کے مطابق واقعہ قلعہ دیدار سنگھ میں پیش آیا،جہاں ملزم کا اخراجات کے لیے پیسے مانگنے پر بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ اسی بات پر دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تو بلال نے 4 ماہ کے بیٹے کو اٹھا کر دیوار پر دے مارا جس کے باعث بچے کے سر پر چوٹ لگی اور وہ انتقال کرگیا پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے