کوئٹہ، اپوزیشن اراکین کا نویں روز بھی تھانے میں دھرنا
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کا آج نویں روز بھی کوئٹہ کے تھانے بجلی روڈ میں دھرنا جاری ہے۔اپوزیشن اراکینِ بلوچستان اسمبلی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی واپسی تک تھانے میں ہی رہیں گے۔
اپوزیشن اراکین 21 جون کو اجتماعی گرفتاری دینے تھانہ بجلی روڈ پہنچے تھے۔کوئٹہ پولیس کی جانب سے تاحال اراکینِ صوبائی اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔18جون کو بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کے 17 اراکین کے خلاف کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔