اوگرا کی یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حمتی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔