دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے ہوشاب کے قریب شپک میں ایف سی کے واٹر باوزر پر آئی ای ڈی حملے کی مذمت اور واقعہ میں اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے