قلات، پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے ایرانی ڈیزل قبضے میں لیکر 4 ملزما ن کو گر فتار کر لیا

قلات (گرین گوادرنیوز) قلات میں پولیس نے کا روائی کر تے ہوئے ایک لا کھ تیس ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل بر آمد کر کے چار ٹینکر ز قبضے میں لے لئے، چار ملزمان گر فتار۔ وزیر اعظم پاکستان و انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کوئٹہ و چیف سیکرٹری بلوچستان ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس قلات رینج کے خصوصی ہدایت پر ایس پی قلات عبد الروف بڑیچ کے زیر نگرانی ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی، و ایس ایچ او قلات نزیر احمد عمرانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مین آر سی ڈی نزد غوث آباد ایریا روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے چار ٹینکرز سے تلا شی کے دوران 1 لاکھ 30 ہزار ایرانی ڈیزل بر آمد کر کے ٹینکر ز و بر آمد شدہ ڈیزل قبضے میں لیکر چار ملزما ن کو گر فتار کر لیا بعد از قانونی کارروائی پراپرٹی گاڑیاں کسٹمز کے حوالے کردیاگیا۔ اور ملزمان سے قلات پولیس تفتیش کررہی ہے ایس پی قلات عبدالرؤف بڑیچ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات پولیس جرائم پیشہ عناصر اور مفرور اشتہاری ملزمان و منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائی کررہی ہے اورقلات پولیس کا ہمیشہ ایسے کاروائیاں جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے