مرحوم عثما ن کا کڑ ا یک محب وطن سیاسی اور سماجی رہنما تھے ، قاسم سوری
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر ان کے بیٹے اور پارٹی رہنماؤں سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے عثمان خان کاکڑ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محب وطن سیاسی اور سماجی رہنما تھے، انھوں نے بلوچستان کی عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا انہوں نیہمشیہ عوام میں سیاسی شعور اور آگاہی اجاگر کی انھوں نے اس موقع پر مہمانوں کے لیے رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان کے ہمراہ پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کی سینیئر صوبائی قیادت اور دوست احباب بھی موجود تھے۔