مرحوم عثمان خان کا کڑ کو ہمیشہ حق اور سچ کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے دیکھا، جام کمال

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اتوار کے روز مسلم باغ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر مرحوم عثمان خان کاکڑ کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کے بیٹے خوشحال خان کاکڑ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ، صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان پر اپنا فضل رکھے ان کے انتقال کے باعث جو خلا پیدا ہوا ہے وہ صلاحیت ان کے بیٹے میں پیدا کرے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ان کا مرحوم کے ساتھ کم وقت گزرا ہے لیکن ان کا جو بھی وقت مرحوم کے ساتھ گزرا انہوں نے ہمیشہ مرحوم کو حق اور سچ کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے دیکھا۔ وزیراعلی نے کہا کہ وہ لوگ جو حق اور سچ کے لیے آواز بلند کرتے ہیں وہ معاشرے اور قوم میں عزت حاصل کرتے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ مرحوم کے دل میں جو بات ہوتی تھی وہی بات ان کی زبان پر بھی ہوتی تھی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ انسان چاہے مذہبی ہو یا سیاسی یا پھر کسی بھی مکتبہ فکر سے وابستہ ہو جب اس کے موقف میں حق اور سچ ہوتا ہے تو وہ معاشرے میں عزت و احترام اور تکریم کا مقام حاصل کرتا ہے۔ آج سب یہ تسلیم کر رہے ہیں کہ مرحوم نے ہمیشہ حق اور سچ کے لیے اپنے موقف کو تمام دیگر چیزوں سے مقدم رکھا۔ وزیراعلی نے کہا کہ خدا ہمیں بھی توفیق دے کہ جو بات ہمارے دل میں ہو وہی بات ہماری زبان بھی ہو۔کیونکہ اگر ہم ایسا کریں گے تو اپنی قوم قبائل اور سیاست پر احسان کریں گے اور آنے والے لوگوں کو بھی ایک اچھا راستہ دکھائیں گے یہ ہمارا دینی فریضہ بھی ہے اور دنیاوی سیاست میں بھی حق اور سچ کو لاگو کریں۔بعد ازاں لواحقین سے ملاقات میں وزیر اعلی نے انہیں ہر ممکن یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے