جب ہمیں ملک ملاتو گرے لسٹ میں تھا ، شہبازگل

فیصل آباد :وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے کہا ہے کہ فیٹف نے27چیزوں کی ڈیمانڈ رکھی جس میں سے 26 پوری کرچکے ہم انشااللہ جلدپاکستان کوفیٹف سے نکالیں گے۔اپوزیشن کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ 2018 کے شروع میں ہم ن لیگ کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے فیٹف میں گئے پتانہیں ان کی کونسی پھپھوانکے اکاؤنٹ میں پیسے ڈال گئیانہوں نے کہا کہ جب ہمیں ملک ملاتوہم گرے لسٹ میں تھے فیٹف نے27چیزوں کی ڈیمانڈ رکھی جس میں سے 26 پوری کر چکے ہم انشااللہ جلدپاکستان کوفیٹف سینکالیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ آپ کوان غریبوں کی بدعالگی ہے بجلی گھرلگادئیے وہ چلیں نہ چلیں پیسے دینے پڑتے ہیں ایل این جی ٹرمینلزکی کیپسٹی کم،بجلی گھروں کی زیادہ ہے ہنگامی اقدامات کئے ہیں پوری کوشش ہے کہیں بجلی بند نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ آپ کویہ نہیں پتاکہ آپ کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آگئے ہم غریب کی آواز سننے کیلئے موجودہیں بیوروکریسی کوعوام کی خدمت یقینی بناناہوگی، اب غریب کیلئے ایوان میں کھڑا ہونے والا عمران خان موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے