بینکنگ کورٹ جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 7سال قیدر اور 47لاکھ 60ہزار جرمانے کی سز
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) بینکنگ کورٹ کوئٹہ نے 47لاکھ روپے سے زائد کی رقم فراڈ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 7سال قیدر اور 47لاکھ 60ہزار جرمانے کی سزا سنادی، تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان قلعہ سیف اللہ کے منیجر کی جانب سے سمیر احمد نامی شخص کے خلاف جعل سازی کے ذریعے 47لاکھ 60ہزار روپے کے دو چیک کیش کروانے کی شکایت کی گئی جس پر ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف تحقیقات کا آغاز کیاگیا ایف آئی اے حکام کے مطابق سمیر احمد نے احسان اللہ نامی شخص کے 2014میں استعمال ہونے والے 25لاکھ 10ہزار اور 22لاکھ 50ہزار روپے کے دو چیک اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروائے جبکہ 25لاکھ 50ہزار روپے کا تیسرا چیک جمع کرواتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ملزم پر جر م ثابت ہونے پر بینکنگ عدالت کے جج منیر احمد مری نے مجرم کو 47لاکھ 60ہزار روپے جرمانے اور 7سال قید کی سزا سنائی۔