بلوچستان میں امن سیکیورٹی فورسز کی مرہون منت ہے، ثمینہ ممتاز

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) بی اے پی کی رہنما اور بلوچستان سے سینٹ کی رکن ثمینہ ممتاز زہری نے گزشتہ روز سبی کے علاقے سانگان میں ایف سی پٹرولنگ پارٹی پردہشت گردوں کے حملے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے 5ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں سے وطن بالخصوص بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے اور دشمن عناصر اس امن سے خوش نہیں اسی لئے اس طرح کے بزدلانہ حملے کئے جاتے ہیں دہشت گردوں کے اس طرح کے بزدلانہ عمل سے ہماری سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے انہوں نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کاظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر حملوں کا مقصد بلوچستان کے امن اور ترقی کو روکنا ہے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وطن کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دشمن کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ساری قوم ہماری سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم سب مل کر دشمنوں کے عزائم کوخاک میں ملائیں گے انہوں نے واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو صوبے کے امن کو تباہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گاجس کے لئے تمام قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے