اپوزیشن کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ بی این پی کی رکن اسمبلی زینت شاہوانی نے جوسوالات اٹھائے ہیں امید ہے کہ ان کی پارٹی جواب دیگی،اپوزیشن کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کیاہے اپوزیشن کے بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے سے بجٹ کو مزید بہتر بنایا جاسکتا تھا،سرداریارمحمدرند کی استعفیٰ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت شاہوانی نے کہاکہ کورونا وائرس کے کیسز میں ملک بھر میں کمی ہوئی ہے پچھلے چند دنوں سے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، اس وقت بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 47۔9رہی شہریوں سیکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہیں صوبے میں ویکسی نیشن کا عمل جاری کوئی قلت نہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان نے گزشتہ روز اسمبلی میں تاریخی بجٹ پاس کیا جس میں بجٹ میں تمام شعبوں کے لیے خطیر رقم رکھے گئے ہیں بجٹ میں شامل بہت سارے منصوبوں پر کام شروع ہوا ہے اپوزیشن کو بجٹ سیشن میں شرکت کرنا چاہے تھا انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے سے بجٹ کو مزید بہتر بنایا جاسکتا تھازنیت شاہوانی نے کل جو سوالات اٹھائے ہیں امید ہے ان کی پارٹی جواب دے گاخاتون رکن نے اپنے حلقے کا فنڈز دیگر علاقوں میں لگانے کا کہاہے لالاعثمان کاکڑ ایک سیاسی رہنما تھے عثمان کاکڑ کا فیملی اگر چاہیے تو ہم شفاف تحقیقات کرینگے قانون کے تحت اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا تھا ماضی میں امیر اور غریب افراد کے لیے قانون میں فرق تھا مگر اب قانون سب کیلئے برابر ہیں انہوں نے کہاکہ ہم کسی کو قانون شکنی نہیں کرنے دینگے لیاقت شاہوانی نے کہاکہ سردار یار محمد رند کا مستفعی ہونا اپنا فیصلہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی خواہش ہے کہ سردار یار محمد رند واپس حکومت کا حصہ بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے