پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ کاروائی غیر ملکی مغوی بازیاب ملزم گرفتار
دالبندین :پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ کاروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد غیر ملکی مغوی بازیاب ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی نے تحصیلدار دالبندین اکبر علی مزارزئی۔ایس ایچ او دالبندین خالد بادینی ایڈیشنل ایس ایچ او گل حسن مینگل اور کیو آر ایف انچارج کریم نوتیزئی کے ہمراہ لیویز تھانہ دالبندین میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان اور ایس پی چاغی پولیس محمد انور بادینی کی خصوصی ہدایات پر لیویز اور پولیس فورس نے تحصیلدار دالبندین اکبر علی مزارزئی اور ایس ایچ او دالبندین خالد بادینی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران سورگل کے مقام پر ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں گذشتہ ڈیڑھ ماہ ہتھکڑیوں سے بندھے ایرانی باشندے عبدالرحمان ولد عثمان قوم براہمزئی سکنہ سراوان ایران کو بازیاب کرالیا جنھیں اغواء برائے تاوان کی غرض سے قید رکھا گیا تھا لیویز اور پولیس فورس نے موقع سے علی اکبر ولد محمد افضل سکنہ دالبندین نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم جو کہ 302 کے کیس میں لیویز فورس کو مطلوبہ بھی تھے ملزم سے ایک عدد ایس ایم جی گن ایک عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ملزم سے تفتیش جاری ہے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اہم انکشافات بھی کئے ہیں۔