اپوزیشن کا احتجاج بلاجواز ہے، جام کمال
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال بجٹ کے تیاری میں مجھ سمیت کابینہ کے تمام اراکین اس سے لاعلم تھے، اپوزیشن کا احتجاج بلاجواز ہے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان جمام کمال خان نے گزشتہ روز اسمبلی میں بجٹ کے خاتمے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی بجٹ تیاری سے لاعلمی کے حوالے سے دیئے گئے صحافیوں کے جواب کے بعد ملک بھر میں اس پر بحث چھڑ گئی ہے کہ اگر حکومت نے نہیں تو کس نے بنایا جب کابینہ اور وزیراعلیٰ خود اس سے لاعلم ہیں