عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت

پشاور: میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت دیتے ہوئے دو ملزمان صدیق اللہ اور شاہ زیب کو بری کردیا۔ سیشن جج نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سنٹرل جیل پشاور میں خصوصی سماعت کی۔

میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو شادی سے انکارپر 2018 میں کوہاٹ میں قتل کیا گیا تھا۔ عاصمہ رانی نے زخمی حالت میں مرنے سے پہلے ویڈیو بیان میں ملزم مجاہد اللہ آفریدی کا نام لیا تھا۔مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس نے انٹرپول کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر کیس کو کوہاٹ سے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے