سی پیک اس خطہ میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

کوئٹہ: سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان نہ صرف اپنے محل وقوع کے اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہاں بین الاقوامی اور قومی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے وسیع و پرکشش مواقع بھی موجود ہیں صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کا قومی پیداوار میں اضافے اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ہمسایہ ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی کے روشن امکانات ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے وژن پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ مستقبل قریب میں رونما ہونے والی معاشی اور تجارتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں صوبے میں فنی اداروں کی فعالیت اور نئی نسل کو جدید مہارتیں سکھانے پر بھرپور توجہ دینا ہوگی تاکہ صنعتی اور تجارتی شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضریاں یقینی بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ سی پیک اس خطہ میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے جس سے بلوچستان کو بھرپور فائدہ حاصل ہو گاہمیں سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہونے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو صحیح طور پر استعمال کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پاس وسیع و عریض سمندر ہے جس کو استعمال کر کے ایک بڑا زر مبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے اور فشریز سے متعلق امور کو بہتر اور جدید سائنسی طریقوں پر استوار کرنے سے اس شعبہ سے وابستہ افراد کوبہتر مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں جس سے نہ صرف اس شعبہ سے متعلقہ لوگوں کا فائدہ ہو گا بلکہ پاکستان اور بلوچستان کو بھی ایک کثیر زرمبادلہ حاصل ہو گا اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بہت سے شعبے ہیں جن میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ان شعبوں میں سرمایہ کاری سے نہ صرف بلوچستان کے مقامی لوگوں کو روزگار میسر ہو گاساتھ ساتھ پاکستان و بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے