ایف سی بلوچستان (ساوتھ)کی جانب سے صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری
کوئٹہ : فرنٹیر کور بلوچستان (ساوتھ) کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مستحق اور غریب خاندانوں میں فری راشن اور انہیں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ایف سی بلوچستان (ساوتھ)کی جانب سے صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری ہیں ایف سی بلوچستان ساوتھ کے مطابق پاک،ایران بارڈر 720 میٹر بلند مادر وطن پاکستانی پرچم کی تقریب رونمائی مند میں منعقد ہوئی۔ایف سی ساؤتھ بلوچستان کی طرف سے مند,، زامران، گومازی اور میرانی ڈیم میں ہزاروں مستحق اور غریب خاندانوں میں فری راشن تقسیم کیاگیاخضدار میں فری آئی میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں 168 مریضوں کو طبی امداد دینے کے ساتھ مفت سرجری اور گلاسز مہیا کئے گئے واشک اور میرانی ڈیم میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں سینکڑوں افراد کا فری چیک اپ کیا گیا اور مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ضلع کیچ کے علاقے دشت بلنگور میں ایک مقامی گاڑی کو حادثہ پیش آیادشوار راستہ ہونے کے سبب ایف سی کے جوانوں نے بروقت کاروائی کرکے ہیلی کاپٹر کی مدد سے ذخمیوں کو ریسکیو کیاحادثے کے سبب متعدد افراد شدید زخمی ہوئے جن میں مزدور بھی شامل تھے ریسکیو کرنے کے بعد زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایف سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔مند کے علاقے مہیر میں مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی جانب سے صاف پینے کے پانی کا پلانٹ لگایا گیا۔کمانڈنٹ مکران اسکاؤٹس کی زیرِ صدارت یوفون فور جی انٹرنیٹ کی افتتاحی تقریب سرکٹ ہاؤس تربت میں منعقد ہوئی۔ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی طرف سے خستہ حال گورنمنٹ مڈل اسکول سوراب کو مرمتی کام کے بعد دوبارہ بحال کیا گیا