ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد:منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا ہے۔ ایک پہلو پر پاکستان کافی پیشرفت مکمل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پیش رفت پر اطمینان ہے لیکن پاکستان کو اپنے سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔ یو این کے نامزد کردہ 1376دہشتگردوں کو سزائیں دینا ہوں گی،
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عمل کرنا ہو گا۔خیال رہے کہ2018 میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس یا ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔