کوئٹہ، بے نظیر فلائی اوور بھاری ٹریفک کے باعث ٹو ٹنے کا خطرہ

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) کوئٹہ میں عوام کی سہولت کیلئے بنایا جانے والا بے نظیر فلائی اوور بھاری ٹریفک کے باعث ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ جائنٹ روڈپرعوام کی سہولت کیلئے بنائے جانے والے بے نظیرفلائی اوور پر رات کے اوقات میں سامان سے لوڈ 15ویلر اور بڑے بڑے ٹرک گزرنے سے فلائی اوور کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹریفک پولیس فلائی اوور پر ہیوی ٹریفک روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئے۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فلائی اوور پر ہیوی ٹریفک روکنے کیلئے لگائے جانے والے بیرئیر ٹوٹنے چکے ہیں اس بارے میں بار بار سی ایند ڈبلیو حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔ کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بے نظیر فلائی اوور پر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے پل کو نقصان پہنچ سکتا ہے صوبائی حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام فوری طور پراسکا نوٹس لیتے ہوئے فلائی اوور کے اوپر سے ہیوی ٹریفک گزرنے کوروکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے