وہ پشتون نہیں ہے جو پاک فوج اور جرنیلوں کے خلاف بات کرتا ہے، حاجی نورمحمد خان دمڑ
کوئٹہ : بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ جو بھی پشتون اپنے ملک کے جرنیلوں کے خلاف اور دوسرے ملک کے جرنیلوں کے دوست وہ پشتون سب سے غدار ہے پاک فوج کے جرنیلوں کے خلاف بولنے والوں کی زبان نکال لینی چاہیے پشتون اقوام اور پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے نام نہاد پشتون قوم پرجماعت کی جانب سے پاک فوج کے خلاف گندھی زبان استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے اور پاک فوج اور پاک فوج کے جرنیلوں کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک پشتون قوم پرست جماعت کی سربراہ کے جانب سے پاک فوج، پاک فوج کے جرنیلوں اور ملکی سلامتی اداروں کے خلاف تقریرپر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وہ پشتون نہیں ہے جو پاک فوج اور پاک فوج کے جرنیلوں کے خلاف بات کرتا ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ اپنے ملک کے جرنیلوں کے خلاف ہے جبکہ دوسرے ملکوں کے جرنیلوں کے دوست بنے ہوئے ہے انہوں نے کہاکہ جو بھی پشتون پاک فوج، پاک فوج کے جرنیلوں کے خلاف باتیں کرتے ہے وہ پشتون نہیں بلکہ وہ سب سے بڑے غدار ہے انہوں نے کہاکہ اب وہ دور نہیں کہ پشتون کو پشتون قوم پرستی کے نام پر ورغلایا جا سکے بلکہ پشتون قوم اب باشعور ہوچکی ہے اور کسی کی بھکاوے میں آنے والے نہیں ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ پاک فوج اور پاک فوج کی جرنیلوں کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن وامان قائم ہوا ہے اور ہم اپنے آزاد ملک میں رہ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پشتون قوم محب وطن ہے وہ اپنے فوج اور جرنیلوں پر فخر کرتے ہیں اور ہمیشہ پشتون قوم اپنے فوج کی شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں اور رہے گی انہوں نے کہاکہ جو بھی پشتون اپنے ملک کے جرنیلوں کے خلاف اور دوسرے ملک کے جرنیلوں کے دوست ہے وہ پشتون سب سے بڑا غدار ہے۔