وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر میر ضیاء ،میر عارف اورمیر سلیم اپو زیشن اراکین سے مذکرات کیلئے کوئٹہ بجلی گھر تھانہ پہنچ گئے
کوئٹہ : صوبائی وزراء میر ضیاء اللہ لانگو،میر عارف جان محمد حسنی اورمیر سلیم احمد کھوسہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر اپو زیشن اراکین اسمبلی سے مذکرات کیلئے کوئٹہ بجلی گھر تھانہ پہنچ گئے جہاں صوبائی وزیر عارف جان کی قیادت میں اپوزیشن اراکین کے ساتھ مذاکرت کاایک دور چلا جو بغیر کسی نتیجہ پر ختم ہوا ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کما ل خان کی ہدایت پر اپوزیشن اراکین سے ملاقات کیلئے آئے ہیں اپوزیشن اراکین ہمارے بھائی ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان کے پاس اپوزیشن اراکین کے پیغامات لے جارہے ہیں انشاء اللہ جلد تمام معمولات کو خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹا یاجا ئے گا۔