اپوزیشن اراکین نے عثمان کاکڑ کی غائبانہ نماز جنازہ تھانے میں ادا کردی گئی

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عثمان خان کاکڑ کی غائبانہ نماز جنازہ بجلی روڈ تھانے میں ادا کردی گئی۔بدھ کے روز کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدر سابق سینیٹرعثمان خان کاکڑ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی نماز جنازہ میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ،حاجی نواز کاکڑ،حاجی عزیز اللہ آغا، ملک نصیراحمدشاہوانی،اخترحسین لانگو،ثناء بلوچ، احمدنواز،میرحمل کلمتی،بابو رحیم مینگل سمیت جمعیت علماء اسلام،بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔بعدازاں سینیٹرعثمان خان کاکڑ کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے