آئین پاکستان کے آرٹیکل 158 کے مطابق صوبہ سندھ کو گیس فراہم کی جائے، شازیہ مری

کراچی (گرین گوادرنیوز)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی اطلاعات سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صوبہ سندھ میں گیس بحران پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کے اندر گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے جو کہ وفاقی حکومت کا نہایت ہی افسوس ناک عمل ہے اور سندھ وہ صوبہ ہے جو پاکستان میں 60 سے 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، آئین پاکستان کے آرٹیکل 158 کے مطابق جس صوبے سے گیس کی پیداوار ہوگی پہلے اس کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔ شازیہ مری نے کہا کہ ایک عرصے سے صوبہ سندھ کے ساتھہ گیس بحران کی زیادتی کی جارہی ہے اور صوبہ سندھ کو اسکی ضرورت کے مطابق گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں گیس کی قلت کا سامنا ہے اور گھریلو صارفین بھی پریشان ہے۔ مرکزی اطلاعات سیکریٹری پیپلزپارٹی نے کہا کہ اب تو حد یہ ہے کہ سوئی سدرن گیس نے صوبہ سندھ کے صنعتوں کو گیس فراہمی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت کی یہ جو حرکت ہے وہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت یہ نہ سمجھے کہ سندھ کے ساتھ زیادتی کرنے سے فیڈریشن مضبوط ہوگی بلکہ اس سے وفاق کمزور ہوگا، لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 158 کے مطابق صوبہ سندھ کو گیس فراہم کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے