کابینہ میں مزید نہیں رہ سکتا،رند خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار جام حکومت ہوگی، سردار رند

کوئٹہ:پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے اسبملی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیراعلیٰ کی طرف سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ اب میں مزید کابینہ کا حصہ رہوںبجٹ سے قبل معاملات حل کرلئے جاتے توایسی صورتحال پیش نا آتی جو بجٹ والے دن پیش آئی، جبر حد سے بڑھ جائے تو نتائج اچھے نہیں ہوتے ہم استحصال زدہ ہیں اس لئے جبر کے خلاف نہ بول سکے، انہوں نے کہ کاش اپوزیشن بجٹ بحث کا حصہ بنتی،کیا عوامی نمائندوں نے مجھے خالی ایوان کیلئے منتخب کیا تھا،انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر ٹرانسفر اور پوسٹنگ تک کرنے کا اختیار نہیں تھا، وزیر اعلی کی منظوری کے بغیر مجھے ٹرانسفر کا بھی حق نہیں تھا، مسائل کے حل کیلئے وزیراعلی مسائل کے حل کیلئے اپوزیشن کے پاس جرگہ لے جاتے،جان بوجھ کر بلوچ پشتون اختلافات تو کبھی بلوچ براہوی کی تفریق پیدا کی جا رہی ہے، بلوچ اور سندھی اختلافات کو ابھارا جارہا ہیانہوں نے کہا کہ لاکھوں بلوچ سندھ میں آباد ہیں، امن کمیٹیاں نصیرآباد میں وہ لوگ چلارہے جن پر قتل کے الزامات ہیں۔ ہمارے حلقوں میں انتظامیہ دوسرے علاقوں سے لاکے لگائی گئی، ایوان گواہ رہے سردار رند اور خاندان جو کچھ ہوا تو ذمہ دار جام کمال ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے