پاک ترک تعاون کے خطے میں امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم ملک ہے۔ پاک ترک تعاون کے خطے میں امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دورہ ترکی کے دوران ترک وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل میں تازہ پیشرفت اور باہمی سیکیورٹی و دفاعی تعاون کے امور بھی زیرغورآئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے ترکی اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیردفاع اورعسکری قیادت نےخطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کےکردارکی تعریف کی اور افغان مفاہمتی عمل سےمتعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈآف آنر بھی پیش کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے