اپوزیشن ارکان کو جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے پر معافی مانگنی چاہیے، جام کمال خان
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ ابھرتے ہوئے بلوچستان میں ”میں نہ مانوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں“ہے،اپوزیشن ارکان کہے کہ کوئٹہ میں سریاب،نواں کلی،ریڈیوپاکستان،جوائنٹ،سرکی روڈ اوراندرونی سڑکوں کیلئے 25بلین اور بہت کچھ نہیں تو میں اسی لمحے استعفیٰ دے دوں گا۔اگرہم صحیح اور بے مثال کام کررہے ہیں تواپوزیشن جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے پرمعافی مانگیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ جام کمال خان نے کہاکہ ابھرتے ہوئے بلوچستان میں میں نہ مانوں کی سیاست کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے،ریکارڈ،زمینی حقائق،ڈیٹا،نمبرز اور ثبوت وہ جو ہم کرتے ہیں اگر اس کے باوجود یہ غلط اور موجود نہیں تو پھر ہم غلط ہے، اگر ہم صحیح ہے اور بے مثال کام کررہے ہیں تو ثناء بلوچ اور اپوزیشن ارکان کو جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے پر معافی مانگنی چاہیے،میں اسی وقت استعفیٰ دے دوں گا اگر حزب اختلاف کہے کہ سریاب روڈ،نواں کلی روڈ،لنک بادینی،ریڈیوپاکستان،جوائنٹ روڈ،سرکی روڈ،ہنہ،سبزل لینڈ اور کوئٹہ کے اندرونی سڑکوں کیلئے 25ارب کے منصوبے اور بہت کچھ نہیں ہے تو میں اسی لمحے استعفیٰ دے دوں گا۔