کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی کالعد م تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد فائرنگ کے تباد لے میں ہلاک
کوئٹہ :کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گوہر آباد کے مقام پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو وہاں موجودہ مسلح شخص نے دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگئے ترجمان کے مطابق فورسز کی جوابی کاروائی میں کالعدم مذہبی تنظیم کا اہم رکن فضل الرحمن ہلاک ہوگیا ترجمان کے مطابق مبینہ دہشتگرد کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا جبکہ ہلاک دہشتگرد فرقہ وارانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا مزید کاروائی جاری ہے۔