پشاور: زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل
پشاور: نواحی علاقے چمکنی میں زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کردیا گیا۔
چمکنی میں مخالف فریق نے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ زمین کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا جس میں ملوث چار ملزمان کوحراست میں لے لیا جب کہ دیگر کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔