اوستہ محمد، سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا
اوستہ محمد: سٹی تھانہ کے حدود میں سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا ملزم اعلیٰ قتل سمیت گرفتار، مبینہ آشنہ کو سبی میں قتل کیا جس کا نام یاسین جتوئی تھا تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ کے حدود گوٹھ علی احمد رند میں ملزم دودا خان جتوئی نے اپنی بیٹی 20سالہ مسماۃ (ع) کو سیاہ کاری کے الزام میں ٹی ٹی سپٹل سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او یا سین جمالی نے جائے وقوعہ پہنچ کر ملزم کو اعلیٰ قتل سمیت گرفتار کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ سیاح کار کے الزام میں مبینہ آشنا یا سین جتوئی کو سبی میں قتل کرنے کے بعد واپس آکر لڑکی کو ادھر قتل کیا، پولیس کے مطابق رات اسی مقتول کے گھر تھے اسے کہا کہ ہمیں آگے چھوڑ کر کے آئیں راستے میں آکر اسے قتل کرنے کے بعد واپس آکر بیٹی کو قتل کیا۔