مذاکرات ناکام اپوزیشن کے اراکین بجلی گھر تھانے میں گرفتاری کے منتظر
کوئٹہ :گرفتاری کے منتظر بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین بجلی گھر تھانے میں بدستور مجود ہیں گزشتہ رات حکومتی وفد اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر اپوزیشن اراکین تھانے میں گرفتاری کے لئے موجود ہیں لیکن پولیس انہیں گرفتار نہیں کررہی ہے ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا مطالبہ کے کہ بلوچستان حکومت مقدمہ واپس لے جس میں 250 افراد نامزد کئے گئے ہیں جبکہ 16 اراکین بلوچستان اسمبلی ابھی تک بجلی گھر تھانے میں موجود ہیں