لالا عثمان نے جمہوریت کی بالا د ستی کے لیے جرا تمند ی سے آواز بلند کی، ملک نعیم خان با زئی
کوئٹہ :صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لالا عثمان کاکڑ جیسے سیاسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی وفات سے بلوچستان ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے لالا عثمان کاکڑ نے سینٹ سمیت ہر فورم پربلوچستان کے حقوق، مظلوم بلوچستان کے عوام کے مسائل اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے جراتمندی سے آواز بلند کی انکی رحلت سے بلوچستان ایک توانا اور سنجیدہ آواز سے محروم ہوگیا ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کوجنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔