عثمان کاکڑ کی ایم ایل رپورٹ تیار موت طبعی قرار
کراچی:پشتو نخوا میپ کے صدر عثمان کاکڑ کی ایم ایل رپورٹ تیار کر لی گئی، رپورٹ میں موت کو طبعی قرار دیا گیا ہے ایم ایل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عثمان کاکڑ کا انتقال برین ہیمریج سے ہوا، عثمان کاکڑ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھارپورٹ کے مطابق جسم کے مختلف حصوں پر سرجری یا کینولاز کے نشانات ہیں، کیمیکل اور پیتھولوجی رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا حتمی تعین ہو سکے گا ایم ایل رپورٹ کے مطابق موت طبعی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آئندہ ایک ہفتے تک آئے گی۔