جام کمال خان کی قابلیت کے باعث بلوچستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، شہریار آفریدی
کوئٹہ(گرین گوادرنیوز) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے بدھ کے روز ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے وژن اور قابلیت کے باعث بلوچستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے وزیراعلی بلوچستان کا نظام میں اصلاحاتی ایجنڈا خوش آئند امر ہے۔ وزیراعظم عمران خان بھی ایک خوشحال اور پرامن بلوچستان کے خواہاں ہیں۔وزیراعلی بلوچستان کے عوام دوست اقدامات کے باعث آج کا بلوچستان ماضی سے بہتر ہے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان بلوچستان کی آواز ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبہ بھر میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بھی بلوچستان کے لئے بڑے منصوبہ جات شامل کیے گئے ہیں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔ پی ایس ڈی پی آٹومیشن کے ذریعے اب ترقیاتی اسکیمات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،انہوں نے کہاکہ وفاق کی جانب سے صوبے میں بڑی شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے یقینا خوش آئند ہیں ہم بلوچستان کے تمام اضلاع میں میں مساوی اور یکساں ترقی کے خواہش مند ہیں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے لیے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا نیک تمناں کا اظہار کیا۔