پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کراچی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے
کوئٹہ :قوم پرست رہنماء و پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے وہ چند روز قبل ایک حادثہ کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے بعد ازاں انہیں کوئٹہ کے ایک پراؤیٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن طبیعت بہتر نہ ہونے پر انہیں دو روزقبل کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا کہ پیر کے روز ان کی طبیعت مزید خراب ہونے پر انتقال کرگئے سیکرٹری اطلاعات پی کے میپ رضامحمدرضا نے عثمان کاکڑ کے انتقال کی تصدیق کی
۔ عثمان کاکڑ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر تھے اور متحرک سیاست دان تھے عثمان کاکڑ 1961 ء میں قلعہ سیف اللہ میں پیدا ہوئے عثمان لالا نے سینٹ میں بلوچستان کے عوام کی بھرپورنمائندگی کی اور مظلوم اقوام کے لئے اپنی آواز بلند کرتے رہے۔