مستقبل کے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے بہتر حکمت عملی ناگزیر ہے،پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ :جامعہ بلوچستان اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈ منسٹریشن(آئی بی اے) کراچی کے تعاون و اشتراک عمل سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان تھے۔ جس میں آئی بی اے کے اسسٹنٹ مینیجر محمد طلحہ، جامعہ بلوچستان کے شعبہ آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صوبیہ رمضان، جامعہ کے رجسٹرار گل محمد کاکڑ، شعبہ آئی ایم ایس کے طلباء و طالبات اور دیگر نے شرکت کی۔ تین روزہ تربیتی ورکشاپ میں کاروبار کے فروغ، چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروغ کرنے، جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مستقبل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے،بہتر حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کے زرائع کو کاروباری سطح پر اجاگرکرنا اور روزگارکے مواقع حاصل کرنے کے موضوع تھا۔ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ دو رحاضر کے تقاضوں اور بدلتی دنیا کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے بہتر حکمت عملی ناگزیر ہے۔ اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر یہ زمہ داریاں حائد ہوتی ہیں کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی سمیت بہترزہن سازی اور کامیاب مستقبل کی جانب راغب کرنے کے لئے کوشاں رہیں۔ آج کا سیمینار یقیناََ طلبہ کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ جوعملی زندگی،مختلف شعبہ جات میں روزگار کے دستیابی اور کاروبار کے طریقہ کار سمیت مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والے شعبہ جات کی جانب راغب کرنے میں مددگار اور رہنمائی کا باعث ہے۔ جامعہ بلوچستان کے شعبہ آئی ایم ایس اور آئی بی اے کراچی نے اس حوالے سے مختلف تربیتی، معلوماتی اور علمی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دینے سمیت پروگرامز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ جو خوش آئند اقدام ہے۔جس کے مستقبل میں دور رس نتائج برآمد کئے جاسکتے ہیں۔ اور طلبہ اپنے مستقبل کو محفوظ اور مختلف شعبہ جات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ اور اپنی مددآپ کے تحت کاروباری سطح پر وسائل کو بروء کار لا سکیں گے۔ سیمینار سے آئی ایم ایس جامعہ بلوچستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صوبیہ رمضان، کراچی آئی بی کے محمد طلحہ سمیت دیگر ماہرین نے موضوع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور جدید کاروباری زرائع،مارکیٹ تک انکی رسائی اور پروجیکٹ کی تیاری شرکت داری سمیت مختلف شعبوں کے حوالے سے تفصیلی مقالہ جات پیش کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے