عوامی فلاح و بہبود کے لئے خاطر خواہ فنڈز رکھے گئے ہیں، میر ظہورا حمد بلیدی

کوئٹہ :صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان نے بجٹ میں تمام طبقوں کا خیال رکھاہے،غزوہ بلوچستان اور خونریزی جیسے الفاظ کے استعمال سے سیاسی انتشار پھیلے گا،بجٹ میں معذوروں کیلئے کمک پروگرام، نادر اور بیواں، اقلیت برداری اور نوجوانوں کے لیے کاروبار شروع کرنے جیسے پروگرام شامل ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر ثناء بلوچ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ثناء بلوچ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ایک پڑھے لکھے سیاست دان ہیں انہیں اسمبلی عمارت پر دھاوا بولنے اور اسمبلی ممبران کو بجٹ اجلاس میں روکنے کی وضاحت کرنی چاہیے نا کہ غزوہ بلوچستان اور خونریزی جیسے الفاظ استعمال کرکے سیاسی انتشار پھیلانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ بک دیکھ لیں آپ کے حلقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے خاطر خواہ فنڈز رکھے گئے ہیں اور اس کے ساتھ معاشرے کے تمام طبقوں کی فلاح بہبود کا خیال رکھا گیا ہے جیسے معزوروں کے لیے کمک پروگرام، نادر اور بیواں، اقلیت برداری اور نوجوانوں کے لیے کاروبار شروع کرنے کے پروگرام ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے