عثمان کاکڑ بلوچستان کے عوام کے وکیل تھے، آصف علی زر داری
کوئٹہ : پا کستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر پا کستان آصف علی زر داری نے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رہنما ء و سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی وفات پر افسوس کا اظہارکر تے ہوئے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ بلوچستان کے عوام کے وکیل تھے عثمان کاکڑنے پارلیمان میں بلوچستان کے عوام کی بھرپور نمائندگی کی انہوں نے کہاکہ عثمان کاکڑ کے انتقال پر پشتون خواہ میپ اورانکے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کر تا ہوں اور اللہ تعالیٰ دعا کر تا ہوں مر حوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماند گان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔