کوویڈ ویکسین کے سائیڈ افیکٹ سے متعلق بے بنیاد افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدی
کوئٹہ :کوئٹہ میں پاکستان کا پہلا 24/7ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے جو ہفتے کے ساتوں روز چوبیس گھنٹے بلا تعطل ویکسینشن کی سہولیات فراہم کرے گا۔سوموار کے روز یہاں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس نان اسٹاپ ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ عزیز احمد جمالی، ای پی آئی کوآرڈینٹر ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی، ڈاکٹر سرمد سعید، و دیگر افسران بھی موجود تھے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ای پی آئی ہیڈ کوارٹر بروری روڑ پر قائم کردہ اس ویکسینیشن سینٹر میں ہفتے کے ساتوں روز 24 گھنٹے سروس فراہم کی جائے گی اس سینٹر کی خصوصیت یہ ہوگی کہ یہاں کوویڈ کے علاوہ نو مولود بچوں کو گیارہ بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بھی ویکسین کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ کوویڈ سے بچاؤ کے لئے ہر شہری کو ویکسین ضرور لگوانی چائیے کوویڈ ویکسین کے سائیڈ افیکٹ سے متعلق بے بنیاد افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بتایا کہ اس وقت تک بلوچستان میں 2 لاکھ 16 ہزار 47 سے زائد افراد کو کوویڈ سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو یہ انفرادیت حاصل رہی ہے کہ ہیلتھ سیکٹر میں کوویڈ سمیت ہمارے اقدامات دیگر صوبوں سے ایڈوانس ہیں اور آنے والے دنوں میں ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لیے مزید مثبت اقدامات سامنے آئیں گے، قبل ازیں پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان نے ای پی آئی ہیڈ کوارٹر میں قائم کردہ بلا تعطل ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا اور اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔